پاکستان نے عالمی مالیاتی گروپ جی 24 کی صدارت سنبھال لی
پاکستان نے جی 24 کی صدارت سنبھالتے ہوئے ایک منصفانہ اور ترقی دوست بین الاقوامی مالیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پائیدار ترقی، قرضوں کے حل اور ترقی پذیر معیشتوں کی موثر نمائندگی کو اہم ترجیحات قرار دیا ہے۔
