شعر و ادب · اردو
مومن خاں مومنؔ
1800 میں دہلی میں پیدا ہوئے اور 1851 میں وفات پائی۔ غالبؔ کے ہم عصر تھے؛ کہا جاتا ہے کہ غالبؔ نے اُن کے ایک شعر کے بدلے اپنا پورا دیوان دینے کی بات کی تھی۔
تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہوغزل · 7 اشعارخطاطی میں دیکھیںتم مرے پاس ہوتے ہو گویاغزل · 6 اشعارخطاطی میں دیکھیں
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
اثر اُس کو ذرا نہیں ہوتا
رنج راحت فزا نہیں ہوتا
بے وفا کہنے کی شکایت ہے
تو بھی وعدہ وفا نہیں ہوتا
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
