شعر و ادب · اردو

علامہ محمد اقبال

شاعرِ مشرق · 1877 – 1938 · سیالکوٹ، پنجاب

9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938 کو لاہور میں انتقال کیا۔ اُن کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، امید اور بیداری کا پیغام عام کیا، اور اُنہیں پاکستان کے تصور کا خالق مانا جاتا ہے۔ یہاں اُن کے پہلے اردو مجموعے ’بانگِ درا‘ (1924) سے انتخاب پیش ہے۔