شعر و ادب · اردو
مولانا الطاف حسین حالیؔ
1837 میں پانی پت میں پیدا ہوئے اور 1914 میں وہیں وفات پائی۔ سر سید احمد خان کے رفیق تھے۔ ’مسدسِ حالی‘ (مد و جزرِ اسلام) اور ’مقدمۂ شعر و شاعری‘ نے مسلمانوں کی بیداری اور اردو تنقید کی بنیاد رکھی۔
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاںغزل · 8 اشعارخطاطی میں دیکھیںپستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھےرباعی · 2 اشعارخطاطی میں دیکھیں
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اب ٹھہرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں
یا رب اس اختلاط کا انجام ہو بخیر
تھا اُس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں
اک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیشِ عشق
رکھی ہے آج لذتِ زخمِ جگر کہاں
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے
اسلام کا گر کر نہ ابھرنا دیکھے
مانے نہ کبھی کہ مد ہے ہر جزر کے بعد
دریا کا ہمارے جو اترنا دیکھے
