شعر و ادب · اردو
خواجہ میر دردؔ
1721 میں دہلی میں پیدا ہوئے اور وہیں 1785 میں وفات پائی۔ اردو کے صوفی شعرا میں نمایاں ترین نام، جن کی شاعری میں دنیا کی بے ثباتی اور روحانیت کا رنگ ہے۔
تہمت چند اپنے ذمے دھر چلےغزل · 8 اشعارخطاطی میں دیکھیںارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکےغزل · 8 اشعارخطاطی میں دیکھیں
تہمت چند اپنے ذمے دھر چلے
جس لیے آئے تھے سو ہم کر چلے
زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے
ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے
کیا ہمیں کام اُن گلوں سے اے صبا
ایک دم آئے ادھر اودھر چلے
ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکے
میرا ہی دل ہے وہ کہ جہاں تو سما سکے
وحدت میں تیری حرفِ دوئی کا نہ آ سکے
آئینہ کیا مجال تجھے منہ دکھا سکے
میں وہ فتادہ ہوں کہ بغیر از فنا مجھے
نقشِ قدم کی طرح نہ کوئی اٹھا سکے
