شعر و ادب · اردو
اکبرؔ الہ آبادی
1846 میں پیدا ہوئے اور 1921 میں الہ آباد میں وفات پائی۔ اُنہوں نے طنز و مزاح کے ذریعے اپنے زمانے کی سیاست، سماج اور مغرب کی اندھی تقلید پر گہری چوٹ کی۔
بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوںغزل · 8 اشعارخطاطی میں دیکھیںجب توپ مقابل ہو تو اخبار نکالوفرد · ایک شعرخطاطی میں دیکھیںقابلِ ضبطی کتابیںفرد · ایک شعرخطاطی میں دیکھیں
دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوں
بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
زندہ ہوں مگر زیست کی لذت نہیں باقی
ہر چند کہ ہوں ہوش میں ہشیار نہیں ہوں
اس خانۂ ہستی سے گزر جاؤں گا بے لوث
سایہ ہوں فقط نقش بہ دیوار نہیں ہوں
کھینچو نہ کمانوں کو نہ تلوار نکالو
جب توپ مقابل ہو تو اخبار نکالو
ہم ایسی کل کتابیں قابلِ ضبطی سمجھتے ہیں
کہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
